facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی متنازعہ ویڈیو بنانے والے سوشل میڈیا انچارج کو پشاور میں سرکاری رہائش گاہ فرام کردی گئی

پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متنازعہ ویڈیو بنانے والے سوشل میڈیا انچارج نعمان اقبال کو پشاور میں سرکاری رہائش گاہ فرام کردی گئی اور ان کےساتھ بیس پچیس کے قریب ٹیم کے ارکان ہیں اور انہیں تمام سہولیات دی جارہی ہیں ، چیف سیکرٹری کی طر ف سے سیاسی معاملات میں ریسکیو 1122کے استعمال پر کوئی ایکش نہیں لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حماد حسن نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے سوشل میڈیا انچارج نعمان اقبال جو کئی روز پشاور میں مقیم ہیں ،اس کے ساتھ ایک ٹیم ہے پچیس تیس لوگوں کی اور اس میں کچھ لڑکیاں ہیں کچھ لڑکے ہیںاور ان کو باقاعدہ طور پر سرکاری عمارت رسکیو 1122کے ہیڈآفس میں ٹھہرایا گیا ہے اور وہاں کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایاز ہیں ،انہوں نے وہ عمارت ان کو دی ہے اور وہاں پر ایک پوراسیٹ اپ بنا دیا گیا ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ چیف سیکرٹری صاحب نے جو خط لکھا تھااس خط کا کیا بنا،ایک ڈرامہ ہے چیف سیکرٹری بھی ڈرامہ کر رہا ہے۔