facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے آر رحمان سے تعلقات کی خبروں پر انکی گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کی طلاق کی خبریں حال ہی میں منظر عام پر آئیں، جس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں فنکاروں کا آپس میں تعلق ہے۔

ان افواہوں پر موہنی ڈے نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی ہے کہ یہ صرف افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اے آر کی گٹارسٹ نے کہا کہ انہیں انٹرویوز کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، لیکن وہ بے بنیاد افواہوں پر بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی توانائی ان باتوں پر ضائع نہیں کرنا چاہتیں اور لوگوں سے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔

اس سے پہلے اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ کے وکیل وندنا شاہ نے واضح کیا تھا کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی علیحدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ فیصلہ ان کی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب موہنی اور ان کے شوہر مارک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ علیحدگی ان کا باہمی رضامندی پر کیا گیا فیصلہ ہے اور وہ اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔

یاد رہے کہ 29 سالہ موہنی جو کولکتا سے تعلق رکھتی ہیں، ایک معروف گٹارسٹ ہیں اور اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں پرفارم کر چکی ہیں۔