پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کے خاص دن مونوکروم جھلکیوں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
ڈرامہ سیریل ’پارلر والی لڑکی‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ مومنہ اقبال ، پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت اور شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔
مومنہ نے 2018 میں ڈراما سیریل ‘پارلر والی لڑکی’ سے اپنے شوبز سفر کا آغاز تو کیا، لیکن ان کی اصل پہچان ڈراما ‘عہدِ وفا’ سے بنی، جس نے انہیں ایک منفرد مقام دلایا۔
اس ڈرامے میں ان کی پرفارمنس نے شائقین کو دیوانہ بنادیا اور وہ ہر گھر میں جانی پہچانی شخصیت بن گئیں۔
ان کے دیگر کامیاب پروجیکٹس میں ‘احسان فراموش’، ‘عشق میں کافر’ اور ‘خدا اور محبت 3’ سمیت دیر کامیاب پراجیکٹس شامل ہیں۔
علاوہ ازیں مومنہ کو ڈراما ‘احسان فراموش’ میں منفی کردار ادا کرنے پر بھی بے پناہ پذیرائی ملی، جس نے ان کی ورسٹائل اداکاری کو مزید نکھارا۔
جب کہ انکی شہرت میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے اداکاری کے علاوہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جہاں وہ اپنی دلکش پوسٹس سے ہر لمحہ نہ صرف صارفین سے جڑی رہتی ہیں بلکہ خوب داد بھی وصول کرتی ہیں۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انکی مونوکروم جھلکیوں کیساتھ رنگین تصاویر بھی صارفین کے دلوں کو بھا گئیں۔
مذکورہ پہلی پوسٹ میں مومنہ اقبال آف وائٹ کرتہ شلوار میں ملبوس ہیں جبکہ ممکنہ بھائی کیساتھ انکے پوز دلوں کو بھا گئے۔
پوسٹ کے کیپشن میں مومنہ نے ’فیملی’ کا لفظ لکھا ساتھ ہی دوسری پوسٹ میں اداکارہ کی سولو تصاویر شامل تھیں جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں مومنہ نے نہ صرف خود کو سالگرہ کی مبارک باد دی بلکہ مرحوم والد کا لباس پہن کر معنی خیز پیغام بھی سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔
مومنہ اقبال نے کیپشن میں لکھا کہ،’ہیپی برتھ ڈے ٹو می’۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیپشن کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے لکھا کہ،’بادشاہ کی شہزادی ہوں میں،یہ میرے بابا کا فیورٹ سوٹ تھا تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنے خاص دن کو اور خاص بنا لیا جائے، ان کے احساس اور ان کی خوشبو کے ساتھ’۔
اداکارہ کا اپنے مرحوم والد کی یاد میں مزید لکھا تھا کہ،’بابا، آپ میرا دل، میری روح ہیں۔
آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، میں آپ کو محسوس کر سکتی ہوں۔ میں وعدہ کرتی ہوں اقبال صاحب، میں آپ کو ہر دن فخر کا احساس دلاؤں گی۔میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں،آپ کی شہزادی، میمی’۔
یاد رہے کہ مومنہ اقبال کے والد چند ماہ قبل ہی اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں، والد کے انتقال کر جانے کے بعد سے ہی مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر والد کی یاد میں دلخراش پیغامات جاری کرتی اور ان سے اظہار محبت جتاتی نظر آتی رہتی ہیں۔