facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرنچائیز پی ٹی آئی کا دیوالیہ ہو گیا،پنجاب کے عوام کاشکریہ،مریم اورنگزیب

لاہور:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فرنچائیز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کر دیا ۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ کہاتھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں ،پنجاب کی عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں ،الجہاد فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ بشر یٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ بشر یٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا،  فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے ،ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا ۔انوہں نے کہاکہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا  نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہےانہوں نے کہاکہ ایک بار پھر خیبر پختونخواہ کی صحت اور ریلیف پہ خرچ ہونے والے وسائیل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نظر شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا – لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں