بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے،امیرمقام

وفاقی وزیرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ شرپسند ٹولہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کررہی ہے، عوام نے احتجاجی کال مسترد کردی۔
وفاقی وزیر امیرمقام کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، علی امین گنڈاپور صوبے پر توجہ دینے کے بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔
امیرمقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمےکی کال ثابت ہوگی، اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے پی ٹی آئی کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں، خیبر پختونخوا کے وسائل احتجاج کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو احتجاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، بشریٰ بی بی نے دوست ملک کے خلاف بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگوں نے ہم سے رابطے کیے ہیں، بیلاروس کا وفد پاکستان آرہا ہے، پی ٹی آئی نے ہر اہم موقع پر احتجاج کی کال دی، پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔
امیرمقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کئی گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے۔