facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیے دو عرب نژاد امریکیوں کو نامزد کر دیا

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو عرب نژاد امریکیوں کو اپنی کابینہ کے لیے چنا ہے جو جنوری میں ان کے حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکہ کی سرجن جنرل ہوں گی اور ڈاکٹر مارٹی میکیری فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
ان تقرریوں کو عرب امریکن فار ٹرمپ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بِشرا باہباہ کی جانب سے سراہا گیا ہے جس نے سابق صدر کو امریکہ میں بسنے والے تقریباً آدھے عربوں کے ووٹ دلانے میں مدد دی اور وہ نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے عرب نیوز کو جاری کیے گئے ایک پیغام میں بتایا کہ ’ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں پر خوش ہیں جن میں پہلی بار دو عرب نژاد امریکی بھی نئی انتظامیہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عرب نژاد امریکیوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا ثبوت ہے، جنہوں نے ان کو امریکہ کا 47واں صدر بنانے کے لیے بہت محنت کی۔ امید ہے کہ اسی طرح کی مزید نامزدگیاں بھی کی جائیں گی۔‘
ڈاکٹر مارٹی میکیری ایک برطانوی امریکی سرجن ہیں جو کہ لبنان کا پس منظر رکھتے ہیں۔ وہ جانز ہوپکنز یونیورسٹی میں پبلک ریسرچر اور جانز ہوپکنز سکول آف میڈیسن میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور جانزہوپکنز کیری بزنس سکول سے بھی وابستہ ہیں۔
ان کی موجودہ تحقیق بیماری کی بنیادی وجوہات، صحت کے حوالے سے اخراجات، پبلک پالیسی اور ریلیشن شپ کے حوالے سے طبی معاملات سے متعلق ہے۔ وہ اس سے قبل ادارہ عالمی صحت میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
ڈاکٹر مارٹی میکیری طبی طور پر جانز ہوپکنز آئلٹ ٹرانسپلانٹ سرجری کے سربراہ ہیں، وہ نیشنل پینریس فاؤنڈیشن کی جانب سے نوبیلیٹ سائنس ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں اور 25 سے زائد میڈیکل سکولز میں وزیٹنگ پروفیسر بھی رہے ہیں۔
وہ 250 سے زائد سائنسی مضامین تحریر کر چکے ہیں اور کئی ادارتی بورڈ میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ نیویارک ٹائمز کی دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جو کہ ’ان اکاؤنٹیبل‘ اور ’دی پرائس وی پے‘ ہیں۔
وہ ویکسینز کے مخالف کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے کووڈ19 کی ویکسین لینے سے انکار کیا تھا اور ان کے اس اقدام کو ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن کے حامیوں نے شیئر بھی کیا۔
اسی طرح ڈاکٹر جنینیٹ نیشیوات دو بورڈز سے مصدقہ میڈیکل ڈاکٹر ہیں، اور ’بیونڈ دی سٹیتھوسکوپ‘ کتاب کی مصنفہ بھی ہیں۔
نیویارک کے علاقے کیرمل میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکہ منتقل ہونے والی ایک اردنی مسیحی بیوہ حیات نیشوات کی بیٹی ہیں اور پانچ بہن بھائیوں میں سے ایک ہیں۔
ان کے بہن بھائیوں میں جولیا نیشیوات، جیکلن سٹیپ، ڈینا نیشیوات اور ڈینیئل نیشیوات شامل ہیں۔