facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دلجیت کے کنسرٹ میں مداح نے گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا

بین االاقوامی شہرت یافتہ سپراسٹار دلجیت دوسانجھ اپنے دل-لومیناٹی ٹور کے ذریعے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کے پونے کنسرٹ کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جسمیں ایک شخص اسٹیج پر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کررہا ہےاور وہ اس جوڑے کے لیے خوش ہو رہے ہیں۔

گلوکار کے پونے میں ہونے والے کنسرٹ کی شام ایک رومانوی موڑ لے آئی جب ایک شخص نے اسٹیج پر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا، اور ہر کسی کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ اس لمحے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی محبوبہ کو پرپوز کرنے کے لیے گھٹنے کے بل بیٹھ گیا اور اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہنائی، اس کے ہاتھ کو چوما، اور اسے گلے لگا لیا۔

اس دوران اسٹیج پر موجود دلجیت دوسانجھ نے بیک گراؤنڈ میں اپنا رومانوی گانا گا کر اس لمحے کو یادگار بنادیا ۔

پرپوزل کے بعد مداح نے پنجابی اسٹار سے مصافحہ کیا اور دلجیت نے مجمع سے زور دار تالیاں بجانے کی درخواست کی۔

پرپوز کرنے والے شخص نے انکشاف کیا کہ وہ 13 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہیں ، اور تقریباً 13 سال ہی انہوں نے اس دن کا انتظار کیا ہے۔

دلجیت نے جوڑے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مذاق میں خاتون سے کہا کہ اگر اس کا بوائے فرینڈ کبھی اس سے لڑے تو وہ انہیں فوراً فون کرلے۔


اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی کئی مداحوں نے اس پرپوزل پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ کتنا خوبصورت لمحہ، میں تو رو دیتی، کسی نے تو دلجیت کے کنسرٹ کو میرج بیورو سے ہی تشبیہ دے ڈالی۔