بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ صاحبہ نے والدہ سے دوری کیوں اختیار کرلی؟ نشو پروگرام میں روپڑیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے نہیں ملی ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں ماضی کی مقبول اداکارہ نشو بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں نشو بیگم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ماضی کے کسی فیصلے پر نادم ہیں؟ اس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی میں کیے گئے کچھ فیصلے ان کے لیے پچھتاوے کا باعث بنے، جن میں ان کی پہلی شادی شامل ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی نے ان سے ان کا سب کچھ چھین لیا، جیسے گاڑی، زیور اور ان کا پیشہ۔ اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ اُس وقت جب وہ حاملہ تھیں، اپنی بچی کو بچانے میں کامیاب رہیں لیکن موجودہ حالات نے انہیں بہت زیادہ دکھ دیا ہے۔

نشو بیگم نے روتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں اپنی بیٹی صاحبہ کو دیکھے ہوئے 8 مہینے ہو گئے ہیں، اور اس دوری کی وجہ صاحبہ کے والد ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس صورت حال کو قبول کر چکی ہیں۔ نشو نے یہ بھی کہا کہ خاندانی معاملات کو عوام کے سامنے لانا مناسب نہیں، لیکن جب بات منظرعام پر آ ہی گئی ہے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، لیکن اس ملاقات کے بعد ان کے اپنی والدہ نشو بیگم کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔