بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو روزانہ 190 ارب روپے کے نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ،امیرمقام

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پاکستان کو روزانہ 190 ارب روپے کے نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ۔
ایک بیان میں امیرمقام نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے معیشت کو ڈبویا، مہنگائی آسمان پر پہنچائی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہاکہ  مسلم لیگ (ن) کا ٹارگٹ اچھی معیشت اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ڈی چوک ہے ،مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ڈویلپمنٹ اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ڈسٹرکشن ہے انہوں نے کہاکہ آج بیلا روس کے صدر اور اعلی سطح سرمایہ کار وفد پاکستان آیا ہے تو بھی پی ٹی آئی وہی کچھ کر رہی جو چین کے صدر کی آمد اور ایس سی او کے موقع پر کر رہی تھی۔