اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تمام راستوں کو مکمل بندکردیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق مین مری روڈ صدر راولپنڈی سے فیض آباد تک مختلف مقامات مریڑ چوک،لیاقت باغ،کمیٹی چوک،ناز سینما سےراستہ مکمل بند ہے جبکہ شمس آباد بھی مکمل بلاک ہے ۔فیض آباد کو ایکسپریس وے کے داخلی اور خارجی مقامات سے بند کیا گیا ہے ۔آئی جے پرنسپل روڈ ایکسپریس وے کے انٹری پوائنٹ تک مکمل بند ہے ۔ایکسپریس وے کھنہ پل سے بند کیا گیا ہے۔شکرپڑیاں سے آئی ایٹ انٹر چینج کو مکمل بند کیا گیا ہے۔سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر سیل ہے۔ریڈ زون کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔بھارہ کہو سے اسلام آباد بشمول بائی پاس کو بلاک کیا گیا ہے۔پشاور موڑ فلائی اوور بھی بلاک ہے۔روات کے مقام پر ٹی چوک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔اسلام آباد سے ٹیکسلا ۔ترنول 26 نمبر چونگی کے تمام آنے والے جانے والے راستے مکمل بند ہیں۔