بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کبریٰ خان کی سارہ علیخان اور شرمیلا ٹیگور کیساتھ خوشگوار ملاقات، ویڈیو وائرل

ملاقات کے موقع پر تینوں شخصیات کے درمیان خوشگوار کیمسٹری(Chemistery) نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں کبریٰ خان ایک میز پر شرمیلا ٹیگور اور سارہ علی خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا ٹیگور میز کے دوسری جانب بیٹھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی بینکنگ پر سائبر حملہ، آن لائن اور کارڈ سسٹم بیٹھ گیا، برطانوی میڈیا

وہ ایک پیالے سے چمچ کے ذریعے کچھ نکال کر محبت بھرے انداز میں کبریٰ خان کی جانب بڑھاتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کرتی ہیں اور پیش کی گئی چیز خوشی سے قبول کر لیتی ہیں۔