اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہکلہ کے قریب مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کو خراج عقیدت کیاہے۔
وزیرداخلہ نے شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیرداخلہ کا مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا،تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نےکہاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔