پاکستان تحریک انصاف کے پرُ تشدد مظاہروں کے پیش نظر راستوں کی بندش کے باعث غذائی اجناس کی دستیابی میں 50 فیصد قلت پیدا ہو گئی ۔
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی، انڈے، پولٹری کی سپلائی 50 فیصد کم ہوئی ہے ، قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے بھرپورکوشش جاری ہے ، آج بھی پولیس سے رابطہ کرکے خوراک کے ٹرک کی رکاوٹیں دور کرائیں، اشیاء کی قیمتوں اورقلت کی دوری میں 2 سے 3 روزلگیں گے۔
احتجاج، راستوں کی بندش، غذائی اجناس کی دستیابی میں50فیصدقلت








