اسلام آباد(صغیر چوہدری ) پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ پنجاب کی حدود براہمہ کے مقام پر پہنچ گیا۔ احتجاجی مارچ کی قیادت وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کررہے ہیں جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی قیادت کررہی ہیں۔ ترنول سے 26 نمبر چونگی تک تمام سٹریٹ لائٹس کو بند کردیا گیا ہے۔ پولئس اور ایف سی کے علاوہ رینجرز اہلکاروں کی کثیر تعداد تعینات ہے۔ جبکہ اس علاقے میں آنسو گیس کے شیل اور گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہئں۔ گرفتاریوں کے لئے بڑی تعداد میں قیدی وینز بھی موجود ہیں ۔ فورسز کو چوکس کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے لئے کرین اور ہیوی مشنری کا،استعمال کررہے ہیں ۔ ڈی چوک تک پہنچنے کے لئے مظاہرین کو ترنول اور 26 نمبر چونگی پر پولیس کی جانب سے بڑی مزاحمت کا،سامنا کرنا پڑے گا۔
پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ براہمہ کے مقام پر پہنچ گیا








