بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ

 

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امور تائیوان کے حوالے سے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے، اور یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے۔ پیر کے روز ایک پر یس بر یفنگ میں ماؤ ننگ نے کہا کہ چین امور تائیوان کو علاقے میں فوج کی تعیناتی کو مضبوط کرنے ، تناؤ کو ہوا دینے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے والے متعلقہ ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔تائیوان کے معاملے پر لتھوانیا کے موقف کے بارے میں ماؤ ننگ نے کہا کہ سب جانتے ہیں، تائیوان سے متعلق معاملے پر لتھوانیا کے غلط اقدامات چین-لتھوانیا تعلقات میں مشکلات کی جڑ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ لتھوانیا ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کے درست راستے پر واپس آئے گا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے اعلان میں کیے گئے سیاسی وعدوں کی پاسداری کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرے گا۔