facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً400 بلین یوآن ہو گئی

 

بیجنگ:پیپلز بینک آف چائنا، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ، وزارت زراعت اور دیہی امور، وزارت ٹرانسپورٹ ، ریاستی ملکیت کے اثاثوں کے نگرانی اور انتظامی کمیشن، اور مالیاتی نگرانی کی ریاستی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر سائنسی و تکنیکی جدت اور تکنیکی تبدیلی کے قرض پروموشن اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس کے مطابق 15 نومبر تک، بینکوں نے 1,737 انٹرپرائزز اور پراجیکٹس کے ساتھ تقریباً 400 بلین یوآن کے قرض کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس سے اسٹارٹ اپ اور ترقی کے مرحلے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے پہلے قرض اور اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر آلات کی اپ گریڈیشن میں مؤثر طریقے سے حمایت حاصل ہوئی ہے ۔