بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایس ایف صدر نے پولیس اہلکار سے وردی اور لاٹھی چھین لی

ہزارہ ڈویژن کے جلوس میں شریک انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر وقاص نے کٹی پہاڑی کے مقام پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ایک پولیس اہلکار سے وردی اور لاٹھی چھین لی اور پولیس وردی اور لاٹھی میں ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔
آئی ایس ایف کے صدر کے ساتھ پارٹی عہدیدار مصدق شاہ بھی موجود تھے، دونوں وردی پہن کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔
آئی ایس ایف کے صدر وقاص اور مصدق شاہ نے پولیس پر بدترین تشدد کیا، آئی ایس ایف کے عہدیدار اسلام آباد جانے والے قافلے میں شریک ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکار غیر مسلح ہیں، یہ 9 مئی پارٹ ٹو چاہتے ہیں، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا ہوا ہے، شرپسندی میں ایک اہلکار شہید ہوا اور 5 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے تقریباً 70 کے قریب اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، سرگودھا میں ایف سی اہلکار کی ٹانگ میں گولی ماری گئی ہے، اٹک کٹی پہاڑی پر کانسٹیبل واجد بھی زخمی ہوا ہے۔