اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے مطالبات مانے جانے تک جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے جاتے یا بانی تحریک انصاف خود مظاہرہ ختم کرنے کا نہ کہہ دیں۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے آپشن سمیت تمام آپشنز کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔








