facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کارکنوں کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اب سنگجانی ٹول پلازہ سے سامان بھی چوری کر لیا گیا جس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان سگجانی ٹول پلازہ پر دھاوا بول رہے ہیں اور اندر داخل ہونے کے بعد سرکاری کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے جبکہ پرُتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی ۔
سیکیورٹی فورسز نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شر پسند عناصر کی شناخت شروع کر دی ہے اور پر تشدد مظاہرین کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔