facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جن لوگوں نے کال دی تھی، لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے،محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، جن لوگوں نے کال دی تھی، لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے۔
احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد مبشر کی راولپنڈی میں نماز جناہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکار کے قتل کی ایف آئی آر ان سب افراد کے خلاف درج ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ پہلی بار نہیں ہو رہا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔ ہم نے بڑا واضح طور پر تمام آئی جیز اور اسلام آباد پولیس کو بتا دیا ہے کہ جن لوگوں نے یہ کال دی وہ سب ذمہ دار ہیں۔‘