facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سری نگر ہائی وے پر شرپسند مظاہرین کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں رینجرز کے چار جوان اور پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوئے۔

انجینئر امیر مقام نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہکلہ کے قریب مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل مبشر کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔