اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے پولیس اور رینجرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں قوم کے لیے قابل فخر ہیں۔
صدر مملکت نے جانبحق سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صدر مملکت نے امن و امان کو یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔