facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرسٹر گوہر بانی کا ویڈیو پیغام لیکر بشریٰ، گنڈاپور سے ملاقات کیلئے روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر بشریٰ بی بی اور علی امین کو بانی پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام دکھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام سننے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام میں حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے دو دفعہ جیل میں جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کی ہیں، اطلاعات کے مطابق بانی نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے تاہم پی ٹی آئی نے اب تک فائنل جواب نہیں دیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بانی سے اوپر بھی کوئی لیڈر شپ آگئی ہے جس نے ماننے سے انکار کیا ہے، یہ ان سے ہی پوچھ لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ریڈ لائن کراس نہ کرنے دیں، پہلے ہی بتا رہے ہیں نقصان ہوا تو ہم ذمے دار نہیں ہوں گے، جو ڈی چوک پہنچے گا بالکل گرفتار ہوگا۔