اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔
صدر مملکت نے اپنے ایک بیان میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔انہوں نے کاروائی کے دوران تین خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں خوارج کی افعانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔
انہوں نے تین خوارج کو جہنم واصل کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اپنے پیاروں سے دور ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسران و جوان لائق تحسین ہیں۔
صدر، وزیراعظم کا پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین








