اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ، تاہم معاملے پر حزب اللہ اب تک خاموش ہے، امریکی اور فرانسیسی صدر جنگ بندی کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 31 افراد شہید ہوگئے ۔
ادھر حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹ حملے کئے ہیں ، جس سے تل ابیب میں کافی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، راکٹ حملوں میں 11 اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔