پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے۔