بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عینی زیدی کا لڑکیوں کو دیر سے شادی کرنے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو کم عمری میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

عینی زیدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں حالانکہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے جلدی شادی کرنے کے لیے زیادہ تر یہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہو جاتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن یہ انسان کی اپنی شخصیت کے لیے صحیح نہیں ہوتا کیونکہ چھوٹی عمر میں انسان خود سمجھدار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کرتا ہے جو تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

عینی زیدی نے یہ بھی کہا کہ میری نظر میں شادی کی صحیح عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے انسان اپنی تعلیم مکمل کرے، سمجھدار ہو جائے اور پھر شادی کرے ورنہ بہت مشکل ہو جاتی ہے۔