facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا، عرفان صدیقی

 لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے، مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔
 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ، “سیاسی جماعت” کہلانے کا حق رکھتا ہے؟۔
 سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو؟ لاشیں اٹھاتی اور جنازے پڑھتی ریاست نے آئینی رد عمل دیا تو فسادی گروہ مظلومیت کی چادر اوڑھ کر” سیاسی حقوق” کا واویلا شروع کر دے گا۔