پاک بحریہ اور کورین بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں کیں جن کا مقصد سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ اورغیرقانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار اور کورین نیوی کے جہاز وینگ جییون نے شرکت کی۔ دونوں جہازکمبائنڈ میری ٹائم فورسزکےتحت آپریٹ کر رہے ہیں۔ مشقوں کامقصدمشترکہ آپریشنزکی صلاحیت بڑھانا ، پیشہ وارانہ روابط کا فروغ، سمندرمیں منشیات کی اسمگلنگ اورغیرقانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاک بحریہ کےعزم کی مظہر ہیں۔ پاک بحریہ خطےمیں روایتی اورغیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔