بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک کے تین تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں وکارکنان کیخلاف 7 مقدمات درج

 اٹک کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں اورکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ،علی امین گنڈاپور،عمرایوب ،عارف علوی سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نامزد کیا گیا ۔  مقدمہ میں دہشت گردی، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 23 دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور سیکیورٹی آلات چھیننے کا الزام ہے۔
 دریں اثنا ءسیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کے 16 نامزد اور 10 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔