بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی پرپابندی لگنےوالی ، بی بی گرفتار ہوں گی ، واوڈا

 

اسلام آباد: سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے،پارٹی کوخاتمے تک پہنچانےمیں بی بی کاکردار ہے، میں پارٹی کو بچانے کی کوشش کررہاہوں اور کروں گا،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں کرائے کے لوگ  اور سرکار ی ملازمین بھی تھے، لیڈرشپ کہاں تھی؟ ایک خاتون نے کہاکہ ڈی چو ک جاوں گی اورپھر وہاں سے فرارہوگئیں، سنگ جانی میں جلسے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔انہوں نے کہاکہ ”یہ تو کفن باندھ کر آئے تھے، پہلے ہی کہا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے 5،5 بندے بھی نہیں لاسکیں گے“ اب گنڈاپور نہیں بلکہ بی بی گرفتار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ”غریب کارکن تو ڈی چوک پہنچا لیکن قیادت نہیں پہنچی“ ”آخر یہ سب کہاں تھے؟“ واوڈا نے الزام لگایا کہ ”یہ سب اس لیے نہیں آئے کہ کمپرومائزڈ ہیں“۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ”اب گنڈاپور نہیں بلکہ بی بی گرفتار ہوں گی“،”ایک خاتون نے کہا کہ میں آخری ہوں گی جو ڈی چوک سے نکلوں گی، لیکن وہ سب سے پہلے فرار ہوگئیں“۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے حوالے سے کہا کہ ”انہیں تو کارکنان واش روم بھی نہیں جانے دے رہے تھے“۔
سینیٹر واوڈا نے  کہا کہ ”190 ملین پاؤنڈ بانی نے نہیں، گدھ نے کھائے“ اور ”گھڑیاں بھی بانی نے نہیں، گدھ نے ہی بیچیں“۔
انہوں نے 9 مئی واقعہ کا الزام بھی ”گدھ“ پر لگاتے ہوئے کہا کہ ”فیض حمید کا جن بھوت بھی گدھ نے ہی بنایا تھا“۔