بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی: ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آپریشن میں خوارج کے سرغنہ بتور سمیت 4 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔