اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روزسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق فوجی افسر کی اہلیہ سخت الفاظ کا استعمال کرتی ہوئی دکھائی دیں اور انہوں نے گالیاں تک دیں تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاک فوج سے دل آزاری کی معافی مانگ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ ایک جملہ استعمال کیا جارہاہے کہ ” سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے “ ، سابق فوجی افسرکی اہلیہ کا کہناتھا کہ ”یہ ایک پراپیگنڈہ ہے ، میرے وطن اور میری فوج کے خلاف، میں اپنی آرمی کے ساتھ کھڑی ہوں، پاک فوج زندہ باد، میر ی فوج اور میرے پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میری جان بھی حاضر ہے ،اگر پھر بھی مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا اگر جعلی خبروں سے بھی ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں، یہ میرافخر ہے ، میری بے عزتی نہیں ہے کہ اگر میں اپنی فوج سے کہوں کہ اگر آپ کو میری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں ۔“
Elite Aunty V2.0 with updated software! 🫡🫡 https://t.co/AooywxN2ie https://t.co/7XxeakMpCe
— 🇵🇰Zeeshanزیشان🍉🇮🇪 (@Z__AC) June 9, 2022








