پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فصیل قریشی اور صبا قمر جلد نئے ڈرامہ سیریل میں سالوں بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
ڈرامہ کیس نمبر 9 مشہور اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے لکھا ہے اور یہ ان کا بطور مصنف پہلا پروجیکٹ ہے جس میں صبا قمر اور فیصل قریشی مرکزی جبکہ اداکار جنید خان اور آمنہ شیخ بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی ایک کیس سے جڑی ہے جس میں سسپنس اور تھرلر کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے، کیس نمبر 9 کی ہدایتکاری سید وجاہت حسین کریں گے، جو اس سے قبل مشہور کرائم تھرلر “خائی” کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔
کرائم تھرلر پر مبنی اس ڈرامے کے حوالے سے ناظرین میں خاصا تجسس پایا جارہا ہے جبکہ وہ ماضی کے ڈراموں کی مشہور جوڑی فصیل قریشی اور صبا قمر کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بھی پرجوش ہیں۔
View this post on Instagram
اس ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے ابھی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔