facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان 2021میں دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا ملک قرار

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سال 2021میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا ملک قرار دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے افغانستان کا پہلا جبکہ عراق دوسرا نمبر ہے ۔ انسٹیٹیوٹ آف اکانومکس اینڈ پیس کی طرف سے جاری گلوبل ٹیررازم انڈیکس کے مطابق سال 2021میں افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار426افراد مارے گئے جو دنیا بھر میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات کا 20فیصد ہیں ۔دہشت گردی کے واقعات میں2ہزار199افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 91افراد کو یرغمال بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کے بعد عراق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ اس حوالے سے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے ۔