اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں خواتین کا دن آج منایا جارہا ہے، گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔
آج کے دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عورت مارچ آج دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک ہوگا جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔