بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا عمران کی قوت بھی اور کمزوری بھی

اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) سوشل میڈیا کے ذریعے بھر پور طریقے سے اپنا پیغام فوری طور پر عوام تک پہنچانے اور پروپیگنڈے کو موثر انداز میں پھیلانے میں تحریک انصاف کا کوئی سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کر پارہی اور یہی سوشل میڈ یابانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی طاقت میں اضافے اور بعض امور میں ان کیلئے سنگین مسائل کا باعث بھی بنا ہے ، اس وقت عمران خان کا ٹوسٹرا کاؤنٹ جیل میں بند ہونے کے باعث ان کے اپنے زیر استعمال نہیں ہے اور امریکا میں تحریک انصاف ایک اہم عہدیدار جبران الیاس عمران خان کے نام پر بعض اوقات ایسے ٹویٹ کرتے ہیں جن کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کھلا ہوا دروازہ نہ صرف ہے بلکہ عمران خان کیلئے مسائل بڑھ جاتے ہیں ، اس اکاؤنٹ سے سانحہ 1971 کے حوالے سے ایک متنازعہ ٹویٹ کیا گیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن جب گرفتار ہوئے تو انہوں نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو بتایا تھا کہ عمران خان کا اکاؤنٹ امریکا سے جبران الیاس چلا رہے ہیں ، حال ہی میں عمران خان کی طرف سے دو مزید متنازع پوسٹ کی گئیں، ایک پوسٹ پر تو اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کو میدان میں آنا پڑا، ایک پوسٹ میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ سول نافرمانی کے معاملے پر عمران خان سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور انہیں بھی یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی ہے ، اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ماضی میں جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو میڈیا تک رسائی نہیں دی جاتی تھی اور نہ ان کے نام پر سوشل میڈیا سے کوئی بیان جاری ہوتا تھا ، اگر عمران خان واقعی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر اپنے ٹوئٹرا کا ؤنٹ کو وقتی طور پر خاموش کرانا چاہیے اور پارٹی کے بعض دیگر ایسے رہنما جو بیرون ملک بیٹھے ہیں انکی طرف سے فوجی قیادت اور اداروں کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اسے بھی عمران خان کو چاہیے ۔ یہ لوگ باہر بیٹھ کر جو مرضی میں آتا ہے وہ پوسٹ کر دیتے ہیں جس پر پی ٹی آئی کی پاکستان میں موجود قیادت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ماضی قریب میں دیکھا جائے تو جب عمران خان خود حکومت میں تھے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی تعریفیں کرتے ہوئے وہ تھکتے نہیں تھے تو اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹر سے سابق اسٹیبلشمنٹ کیخلاف تند و تیز حملے کئے جاتے تھے جس پر اسٹیبلشمنٹ کو تشویش ہوتی تھی تا ہم وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کے اس اکاؤنٹ کو خاموش کرایا تو پھر 2022 میں عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کا راستہ ہموار ہوا۔ کیا تحریک انصاف میں کوئی ایسا ر ہنما موجود نہیں جو جیل میں جا کر عمران خان سے ان دو معاملات اپنے ایکس اکاؤنٹ کو خاموش کرانے اور سوشل میڈیا ٹیم سے فوج اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈ اہم رکوانے کی مہم پر بات نہیں سکتا، میری رائے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور بات کر سکتے ہیں اور انہیں اب اس میں مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور اس معاملے میں عمران خان سے کھل کر بات کریں اور پروپیگنڈا مہم رکوادیں تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔