facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل پر پابندی کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے، روس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی نائب وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ابھی تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی تیل پر عالمی پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔

جرمنی اور ہنگری نے روسی تیل اور گیس پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ روسی تیل اور گیس کے بغیر یورپ اپنی توانائی کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔

روسی تیل پر پابندی کی خبروں پر دنیا بھر کی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا اور خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ برینٹ کی قیمت 123 اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی۔