بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویویک کو گھر بلا کر اکشے نے کیا سلوک کیا؟

بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے بالی وڈ کے ‘کھلاڑی’ اکشے کمار کے گھر دعوت پر بلائے جانے کا حیران کن واقعہ بتا دیا۔

اکشے کمار بالی وڈ میں اپنی فٹنس، فلموں میں اسٹنٹس اور ٹف روٹین کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اکشے کمار اپنے ڈیلی روٹینز سے کوئی کمپرومائز نہیں کرتے ہیں۔

ان کو جم کے ٹائم جم اور کھانے کے ٹائم کھانا پسند ہے اور وہ اپنی نیند کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں۔ اکشے کمار صبح اٹھنے کے عادی ہیں اور وہ رات میں بھی جلدی سونا پسند کرتے ہیں۔

ویویک اوبرائے نے ایک انٹرویو میں اکشے کمار کے گھر بطور مہمان بلائے جانے کا ذکر چھیڑا اور بتایا کہ ایک دفعہ اکشے کمار نے اپنے گھر مجھے اور رتیش دیشمکھ کو دعوت دی اور ہم کھانا کھانے کے لیے ٹیبل پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اکشے اٹھ کر چلے گئے۔

ویویک نے بتایا کہ ہم اکی کے گھر پر تھے، ساڑھے 9 بجتے ہی اکی اٹھ کر چلے گئے اور ہمیں لگا کہ وہ واش روم گئے ہونگے، ساڑھے 10 بج گئے وہ واپس نہیں آئے، ہم لوگ ڈنر ٹیبل پر بیٹھ کر ان کا انتظار کرتے رہے کہ شاید کسی کام سے گئے ہوں گے اور تھوڑی دیر میں آجائیں گے۔

ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ ایک گھنٹہ گزر گیا دو گھنٹے گزر گئے تین گھنٹے گزر گئے لیکن اکشے کمار واپس نہیں آئے اور اس کے بعد اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمارے پاس آئیں اور انہوں نے ہم سے کہا کہ ‘تم لوگ اب اپنے گھر چلے جاؤ کیونکہ اکشے سونے چلے گئے ہیں’۔

ویویک اوبرائے نے کہا کہ اکشے اپنے لائیو شیڈول کو بے انتہا پابندی سے فالو کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے وقت پر ہی سونے چلے جاتے ہیں جو ایک بہت اچھی بات ہے۔