بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران سے روحانی بات چیت، بشریٰ بی بی کہتی ہیں میں ہوں حقیقی وزیراعلیٰ، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں میں صوبے کی حقیقی وزیراعلیٰ ہوں، تو میرے لئے علی امین گنڈاپور سے زیادہ ان کی بات معنی رکھتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے   گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو واپس نہیں لاؤں گا واپس نہیں آؤں گا، انہوں نے شاید بشریٰ بی بی کو بانی چئیرمین سمجھ لیا تھا جو انہیں واپس ساتھ لے گئے، دوسری نے پختونوں سے حلف لیا کہ آپ بڑے بہادر لوگ ہو میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتے، پھر بجلی بجھا کر بھاگ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینر کو آگ وزیراعلیٰ صاحب کے حواریوں نے خود لگائی ہے کیونکہ وزیراع؛یٰ کے ساتھ اپنی سکیورٹی ہوتی ہے، پندرہ سو ایف آر پی پولیس کے اہلکار ساتھ تھے، تو جب آگ لگ رہی تھی وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کہاں تھی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کبھی کوئی لیڈر نہیں پکڑا جاتا، ورکر ہی پکڑے جاتے ہیں، پنجاب کے جتنے بڑے لیڈر ہیں ان سب نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پناہ لی ہوئی ہے، وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتنے ہی نظرہاتی ہیں جتنے ماضی میں اپنی پارٹیوں کے ساتھ تھے۔
فیصل واوڈا کے 14 دسمبر سے پہلے فیض حمید کے خلاف کارروائی کے بیان پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’آج کل اسلام آباد کے سرکس میں فیصل واوڈا ہی باخبر ہیں، ماضی میں ایک اور صاحب تھے جو چلہ کرنے گئے تھے اور چلے پر لمبے ہوگئے‘۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کو آپ سرکاری ملازم سمجھیں، وہ بیچارہ نوکری کر رہا ہے، وہ نظریاتی آدمی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بطور گورنر خیبرپختونخوا بشریٰ بی بی جو ڈی فیکٹو (حقیقی) وزیر اعلیٰ ہیں ہماری اس کی بات کو زیادہ توجہ دوں گا، آج کل صوبہ تو وہ چلا رہی ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بشریٰ بی بی ڈائریکٹ عمران خان کے صاحب رابطے ہیں، یونکہ ان کو جو پیغامات ملے کچھ چیزیں ملیں، کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ میرا ان کے ساتھ روحانی طور پر تعلق ہے اور عمل وغیرہ پتا نہیں کیا کیا، میں ہوں ڈی فیکٹو سی ایم۔