بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 شام کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اور تیزی سے بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے۔
شام کی ابھرتی صورتحال پر ترجمان دفترخارجہ نےاپنے ردعمل میں کہا کہ شام کے حوالے سے ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، تاہم انہیں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کے بعد دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔
ترجمان   کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں میں شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان   دفتر خارجہ نے مزید کہا   کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات ہوئی ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔