بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماحولیاتی تبدیلی بارے  آگاہی اور صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم فیصلہ

اسلام آباد (صغیر چوہدری ) انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز اور انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی اور صحافیوں کی استعداد کار  بڑھانے کے لیے تعاون پر اتفاق کرلیا۔ اسلام آباد میں ٹی ڈی آئی کے دفتر میں ایک تقریب کے دوران دونوں تنظیموں نے مفاہمت کی یادداشت دستخط کیے۔ تقریب میں ڈائریکٹر آئی پی ڈی ایس و سی ای او ڈپلومیٹیک انسائیٹ گروپ محمد آصف نور، آئی پی ڈی ایس کی صدر ڈاکٹر فرحت آصف، ای جے ایف کے صدر علی جبار، جنرل سیکریٹری اصغر حیات، سینئرنائب صدر روزینہ علی، سیکرٹری اطلاعات محمد مختار، عائشہ ناز، آمنہ جنجوعہ، سونیا ملک، باسط علی اور دیگر نے شرکت کی۔
مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے دونوں تنظیموں نے “کلائمیٹ بیٹھک” کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ جو صحافیوں اور طلبہ کو ماحولیاتی ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔ آئی پی ڈی ایس اور ای جے ایف نے صحافیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ورکشاپس، مطالعاتی دورے، اور رہنمائی کے دیگر منصوبے شامل ہوں گے۔ صحافیوں کو ماحولیاتی سائنس، تحقیقی رپورٹنگ، اور ڈیٹا پر مبنی صحافت کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ جدید مہارتوں کے لیے سرٹیفکیشن کے مواقع اور تجربہ کار ماحولیاتی صحافیوں کی رہنمائی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ماحولیاتی صحافت کے لیے وقف پیشہ ور افراد کا ایک مضبوط نیٹ ورک تشکیل دینا ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرآئی پی ڈی ایس محمد آصف نور نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا اہم ترین موضوع ہے، لوگوں تک اس کے مسائل اور اس کے منفی اثرات سے آگاہی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے،صحافی اس وقت تک اس موضوع پر عوام کو رہنمائی نہیں کر سکیں گے،جب تک وہ اس موضوع سے مکمل طور عبور نہ رکھتے ہوں،آئی پی ڈی ایس نے صحافیوں کے استعداد کار بڑھانے کیلئے انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا،دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کو اہمیت حاصل ہے مگر ہمارے ملک میں اس پر خاطر خواہ کام نہیں ہو رہا،بالخصوص دنیا بھر میں کئی نامور ادارے صحافیوں کیلئے فیلوشپ کرواتی ہیں،بہت سے صحافی اس سے آگاہ نہیں،مختلف ممالک موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کا خواہاں ہیں،جس کیلئے صحافیوں کیلئے اس موضوع سے خاطر خواہ آگاہی ضروری ہے،ضحافیوں کے استعداد کار میں اضافے کیلئے مختلف ورکشاپس ،سیمنارز اور ماہرین کے لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدر آئی پی ڈی ایس ڈاکٹر فرحت آصف کا کہنا تھا کہ دنیا سرحدوں کی قید سے آزاد ہے،دنیا میں بے شمار فیلوشپس کے مواقع موجود ہیں،جس کا بہت سارے صحافیوں کو علم نہیں،ہماری پلیٹ فارم سے صحافیوں کو دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی رپورٹنگ سے متعلق مواقع سے آگاہ کیا جائے گا،بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنیوالے نامور صحافیوں سے لیکچرز کا بھی انعقاد کی جائے تاکہ پاکستان کے صحافی دنیا میں موسمیاتی تبدیلی پر ہونیوالے پیشرفت سے آگاہ ہو سکے۔صدر انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم علی جابر نے کہا کہ ہم ہمارے صحافی موسمیاتی تبدیلی پر بہترین انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں مگر انکو وسائل اور مواقع کی کمی کا سامنا رہتا ہے،صحافیوں کے استعداد کار بڑھانے سے وہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرسکیں گے،انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم کا مقصد بھی صحافیوں کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے کام کرنے اور انکو مختلف فیلوشپس کے مواقع فراہم کرنا یے،اج کا یہ اقدام اس سلسلے کی کڑی ہے۔جنرل سیکرٹری انوائٹل جرنلسٹس فورم اصغر حیات نے کہا کہ ماحولیاتی رپورٹنگ انتہائی اہم ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہے، اس شعبے میں کام کرنیوالے صحافیوں کا بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،جب تک صحافی خود اس موضوع سے آگاہ نہ ہوں وہ لوگوں کو آگاہی نہیں دے سکیں گے،اس کو ذہن میں رکھ کر انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم نے صحافیوں کے استعداد بڑھانے کیلئے مخلتف اداروں سے ملکر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ماحولیاتی شعبے کے ماہرین،اکیڈ یمیا،این جی اوز وغیرہ شامل ہیں،ٹی ڈی آئی کیساتھ یاداشت پر دستخط بھی اس جانب اہم قدم ہے۔تقریب میں ٹی ڈی آئی کے زمہ داران اور انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔