بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی کمیٹیوں کیساتھ طویل بیٹھک، پی پی وفد کے گلے شکوے

پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، پنجاب ہائوس اسلام آباد میں حکومتی کمیٹیوں سے طویل ملاقات میں پی پی وفد نے لیگی کمیٹی کے سامنے خوب گلے شکوے کئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
پی پی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا۔
اجلاس کے موقع پر لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
حکومت وفد نے پی پی تحفظات دور کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پراتفاق کیا گیا۔