بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی رکن کانگریس ٹام کین سے ملاقات

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے رکن کانگریس ٹام کین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی کے فروغ، اور تجارتی و سرمایہ کاری روابط بڑھانے پر مفید گفتگو ہوئی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ مشترکہ اقدار اور مفادات مضبوط شراکت داری کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر نیو جرسی ریاست کے ساتھ تعلقات خصوصاً فارماسیوٹیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔