بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 سول پہلے نبی پاکؐ نے انسانی حقوق کا درس دیا ، تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے، بانی پاکستان نے اپنے ابتدائی خطاب میں انسانی حقوق کی وضاحت کی،قومی سطح پر اہداف کے حصول کے لیے کام ہورہا ہے ۔ اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ1948میں انسانی حقوق کے حوالے سے یونیورسل ڈیکلریشن بنا، تمام انسان آزاد پیدا ہوئے ہیں،ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اہداف کے حصول کے لیے کام ہورہا ہے،پاکستان میں اسماعیلی کمیونٹی کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ، تعلیم کے میدان میں اقدامات اٹھا رہے ہیں ، تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ سکیموں میں پورے پاکستان کو شامل کیا ، بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی مکمل کوشش کی ۔ تعلیمی و ظائف بڑھائے ہیں تاکہ قابل طلباء آگے آسکیں،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں ،ہزار بھٹہ مزدور بچوں کو قید سے نکال کر سکولوں میں ڈالا۔