بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے 12 ہلاک کارکنوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ نہیں دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 12 ہلاک کارکنوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ نہیں دیا، ان کے رہنماؤں کے بیانات میں تضادات ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو گزرے دو ہفتے ہوچکے ہیں یہ ابھی تک یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ کتنے بندوں کی ہلاکت ہوئی ہے؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ابھی تک عوام کو یہ نہیں بتاسکی کہ کتنے افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے ایک لمبی داستان سنائی ہے، ابھی تک یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ 12 بندوں کی ہلاکت ہوئی ہے، 278 کی ہوئی ہے، 50 کی ہوئی ہے یا 30 کی ہوئی ہے ،ابھی تک یہ نمبر نہیں بتا سکے،لطیف کھوسہ نے ٹی وی پروگرام میں 278 کہا، آدھا وقت تو اپوزیشن لیڈر نے بندوقوں کے کیلیبر بتانے پر لگا دیا ،ان کے اندر ان کے اختلافات ہیں ہر بند ہ علیحدہ اسٹینڈ لیتا ہے۔
دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی تین بار سول نافرمانی کی کوشش کی، 2014 میں بھی بانی پی ٹی آئی نے بل جلائے تھے، لوگوں نے بل نہیں روکنے اس کے نتائج ہوں گے۔خوا جہ آصف نے کہا کہ مدارس کے معاملے پر ہماری ٹیم مولانا سے بات کر رہی ہے، ہمارے اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے بھی اختلاف ہوئے اور حل ہو گئے، آگے بھی ہم ساتھ مل کر ہی چلیں گے۔