بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گیٹ پھلانگنا تماشے کے سوا کچھ نہیں، ڈوئیاں و ڈنڈے لیکر بنی گالہ جائیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آنے والی خواتین نے آج پارلیمنٹ پر دھاوا بولا، جو تماشہ کرنے یہاں آئی تھیں وہ بنی گالہ جا کر کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کریں، ہم تو تحریک انصاف والوں کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلا رہے ہیں، پارلیمنٹ کا گیٹ پھلانگنا تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چار سال تک پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا، عمران خان کی وجہ سے آج مہنگائی کی سطح 16 فیصد پر ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بھی عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑ رہی ہے، بنی گالہ میں کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھری گئیں، یہ ڈوئیاں اور ڈنڈے لے کر وہاں جائیں۔