قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر فرد جرم عائد ہونے پر بیان سامنے آگیا۔
ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔
فیض حمید پر فرد جرم ،شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا








