بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احد رضا میر اور رمشا خان پھر سے ساتھ سفر کرنے کو تیار؟

پاکستانی اسٹار احد رضا میر اور رمشا خان نے ایک ساتھ سفر کرنے کا پھر سے واضح اشارہ دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

احد رضا میر نے 2010 میں فقط 17 سال کی کم عمری میں ڈراما ’خاموشیاں‘ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قد رکھا پھر 2017 میں ڈراما ‘سمی’ میں جلوہ گر ہوئے لیکن انکی وجۂ شہرت بننے والا ڈراما ‘یقین کا سفر’ ثابت ہوا۔

اس ڈرامے میں سجل علی ڈاکٹر زوبیہ کا کردار نبھاتی دکھیں اور اس جوڑی نے آگے جاکر شادی کرلی جو کب ختم ہوئی کسی کو پتا بھی نہیں چل سکا۔

اب احد رضا میر کا نام چند سالوں سے ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ساتھ جوڑ چکا ہے اور آئے دن دونوں کے افیئر کی افواہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتی نظر آتی ہے۔

دونوں ہی اسٹارز ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں لیکن اپنے ریلیشنشپ کی آفیشل نہیں کر رہے ہیں جسکی وجہ سے دونوں کو فی الحال بہترین و قریبی دوست مانا جاتا ہے۔

جہاں دونوں کے فینز ہی دل سے اس رشتے کو ‘محبت’ کا نام دے چکے ہیں وہیں رمشا خان اور احد رضا میت بھی اپنے ان خاص فینز کی مختلف طریقوں سے توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ایسا کام کیا کہ جو دونوں کے ڈیٹنگ پیریڈ کی تصدیق کرتا نظر آیا۔

رمشا خان نے فوٹو ایند ویڈیو شیئنرگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ مغربی طرز کا ٹاپ پہنی کسی مغربی ملک میں ہی سڑک پر پوز دیتی دکھیں۔

رمشا خان کی یہ سن کسڈ تصویر انکے فینز کے دل جیتتی نظر آئی جس کے کیپشن میں رمشا خان نے لکھا کہ ‘مجھے یہاں واپس لے چلے’۔

اس عام سے پوسٹ کو مزید خاص بناتے ہوئے رمشا خان نے انگریزی گیت ‘دا نائٹ وی میٹ’ لگایا۔

اگرچہ یہ ایک معمولی سی تصویر تھی جو بس رمشا خان کی ایک ٹرپ کی یادیں تازہ کرتی دکھ رہی تھی لیکن احد رضا میر نے کچھ دیر بعد ایسا کچھ کردیا کہ رمشا خان کی تصویر، کیپشن اور گانا سب خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔

دراصل احد رضا میر نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کیمرے کی جانب نہیں بلکہ دوسری جانب دیکھتے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ احد رضا میر نے بھارتی معروف گلوکار لکی علی کا گیت ‘او صنم’ لگایا جبکہ کیپشن باکس پر لکھا ‘تو پھر چلو’۔

احد رضا میر کا یہ کیپشن ان کے فینز کو رمشا خان کے کیپشن کا جواب معلوم ہوا اور گانا بھی بہت کچھ کہتا سنائی دیا۔

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ایسا لگ رہا ہے کہ احد نے کسی کی بات کا جواب دیا ہے’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘رمشا اور احد نئی ٹرپ پلان کر رہے ہیں’۔