پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی دورہ جنوبی افریقا کے دوران کرکٹ کے ساتھ سیر سپاٹے بھی کر رہے ہیں۔
کھلاڑی میچز کےساتھ ساتھ آؤٹ فیلڈ بھی خود کو خوب تازہ دم کر رہے ہیں۔
قومی کھلاڑی کیپ ٹاؤن کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بابر اعظم، حارث رؤف ، محمد حسنین اور شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں نے آؤٹنگ کی۔
بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔ بابر اعظم نے سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔
جنوبی افریقا : قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹے، تصاویر سامنے آگئیں







